گلگت بلتستان

مہدی شاہ اور کابینہ کے پاس برطرف اساتذہ کو بحال کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے: حافظ حفیظ الرحمن

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر و سابق مشیر تعلیم حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ھے کہ مہدی شاہ اور ان کی کابینہ نے حکومت کو کھیل تماشہ بنا رکھا ھے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتی ھونے والے ٹیچرز کو تحقیقات کے بعد انہوں نے برطرف کیا اور اب ان نا اھل اساتزہ کو بحال کرنے کے خواب عوام کو دیکھا کر بے وقوف بنا رھے ہیں وزیر اعلی گڈ گورننس اور قانون پر عمل کرنے کے لے ہوتاہے لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ھے.
حافظ حفظ الرحمان، صدر مسلم لیگ نواز، گلگت بلتستان
حافظ حفظ الرحمان، صدر مسلم لیگ نواز، گلگت بلتستان

مہدی شاہ اور ان کے وزرا کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ برطرف ٹیچرز کو بحال کریں۔ وہ وزیر اعلی ہیں جو رولز اف بزنس سے ہٹ کر فیصلے نہیں کرسکتے ہیں وہ شہنشاہ نہیں کہ ان کی مرضی پر خلاف قانون کام کرے۔

حفیظ الرحمان نے کہا کہ کابینہ کے حکم پر اساتذہ کی چھان بین اور انٹرویو لیا گیا اور نا اہلی پر تحقیقات کے بعد ان کے حکم پر برطرفیاں عمل میں لائی گئی. اب متاثر ٹیچرز کے دباؤ پر ان کو بحال کرنے کا ڈرامہ رچایا جا رہا ھے مہدی شاہ نے اقتدار میں آنے کے بعد کوئی کام ایسا نہیں کیا جو عوام کے مفاد میں ہو جھوٹے اعلانات کے ذریعہ وقت گزارا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button