آغاخان ہائیر سکنڈری سکول گاہکوچ کے 65 فیصد طلبا و طالبات نے بورڈ امتحانات میں A + مارکس حاصل کیں
غذر(بیورو رپورٹ) آغاخان ہائیر سکنڈری سکول گاہکوچ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے ۔ اے کے ایچ ایس گاہکوچ کے طلبا و طالبات نے آغاخان بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ اے کے ایچ ایس گاہکوچ کے 65 فیصد طلبا و طالبات نے بورڈ امتحانات میں A + مارکس حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ اکیڈمکس میں بھر پور کامیابی کے ساتھ سکول کے طلبا و طالبات نے غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔
آغاخان ہائیر سکنڈری سکول گاہکوچ کے طلبا و طالبات نے دنیا بھر کے معروف یونیورسٹیز میں میرٹ پر داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ ملکی سطح پر اے کے ایچ ایس گاہکوچ سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات نے لمز یونیورسٹی ، کام سیٹس ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ، آئی بی اے ، میڈیکل کالجز کے علاوہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں بھی داخلے حاصل کرکے اپنے سکول کو ایک منفرد مقام پر لاکھڑا کردیا ہے ۔
آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں کی مجموعی کامیابی کا 25 فیصد اے کے ایچ ایس گاہکوچ کے حصے میں آیا ۔
اپنے بچوں کی بھر پور کامیابی پر والدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اے کے ایچ ایس گاہکوچ کے فیکلٹی ممبرز ، پرنسپل محمد جہانگیر خان کو دلی مبارک باد دی ہے اور اس کامیابی پر دلی مسرت کا بھی اظہار کیا ہے