عوامی مسائل

یونین کونسل باشہ,تسراوربرالدوکوملاکرسب ڈویژن تشکیل دیا جائے، عمائدین کا مطالبہ

شگر(ممتازشگری سے) تسر میں سب ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جاٸے،برالدواورباشہ کوگلاب پورکےساتھ نتھی کرنے سےبدانتظامی کاسبب بنے گاتسر کے عماٸدین کا پرزور مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق تسر میں عماٸدین، سرکردگان اور نوجوانوں کا ایک اہم اجلاس امام جمعہ جامع مسجد تسر شیخ علی خان نادم کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں اپر شگر کے تین بڑے یونین کونسلز یعنی یونین کونسل تسر، یونین کونسل باشہ اور یونین کونسل برالدو کو ملاکے سب ڈویژن تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، حالیہ دنوں میں چیف سیکریٹری صاحب کی جانب گلاب پور کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر اپرشگر کے ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو سخت انتظامی مشکلات درپیش آٸیں گے، سردیوں میں برفباری کے سبب اکثر تسر اور گلاب پور کا رابطہ منقطع رہتاہے اس کے باوجود تسر، باشہ اور برالدو کو گلاب کے ساتھ انتظامی طور پر نتھی کرنا بعد میں سخت بدانتظامی کا سبب بنے گا، عوامی مفادات کے برخلاف اگر گلاب پور کو تحصیل کا درجہ دیا گیا تو عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، عوام کا چیف سیکریٹری جی بھی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے بھرپور اور پرزور مطالبہ ہے کہ اپر شگر کے تین بڑے یونین کونسلز یعنی تسر، باشہ اور برالدو کو ملا کے ایک سب ڈویژن کا درجہ دیا جاٸے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button