اہم ترینحادثات

ڈپٹی کمشنر گلگت کی طرف سے گیس ہیٹرزکی استعمال کے حوالے ہدایت نامہ جاری

گلگت (پ ر) کیپٹن سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں متعدد بار رونما ہونے والے واقعات کے پیش نظر ضلع گلگت میں کسی بھی ناگہا نی حادثے سے بچنے کے لئے مندرجہ زیل SOPsترتیب دی جاتی ہیں:۔

۱۔ گلگت کے تمام ہوٹل مالکان/منیجرز صاحبان تمام کمروں میں رات 11:00بجے کے بعد گیس ہیٹرز بند کرکے کمرے سے باہر رکھیں۔
۲۔ سلنڈر کے اندر ایک کلو سے زیادہ گیس نہیں ہونی چاہئے
۳۔ اعلیٰ و معیاری گیس ہیٹرز و پائپ کی استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
۴۔ فکس گیس ہیٹرز پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
۵۔ واش رومز کے اندر گیس گیزرز پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔
۶۔ رومز کے اندر مناسب ونٹلیشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
۷۔ ہوٹل انتظامیہ کمروں میں موجود تمام کسٹمرز کودوران قیام وقتاً فوقتاًچیک کرتے رہیں گے۔
۸۔ مہمانوں کی آمدو رفت کا باقاعد ریکارڈ رجسٹرڈ ہونا چاہے اور رات کو گیس ہیٹرز /سلنڈرز اٹھا لینے کے بعد مہمانوں سے دستخط کرائے جائنگے۔
۹۔ کسی بھی ناگہانی /غیر معمولی صورتحال پیش آنے کی صورت میں SHO،علاقہ مجسٹریٹ ، Rescue 1122کو فوراًاطلاع دی جائے۔

تمام ہوٹل مالکان /منیجرز مندرجہ بالا SOPsپر ہر صورت عمل درآمد کرینگے بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button