May 19, 2020 پامیر ٹائمز سیاست Comments Off on صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد ہونے سے عوام نے سُکھ کا سانس لیا ہے، عالم نور حیدر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی
اسلام آباد (نمانیدہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبایی ڈپٹی سکریٹری اطلاعات و روندو حلقہ نمبر 4سے امیدوار قانون ساز اسمبلی عالم نور حیدر نے میڈیا کے نمایندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ صوبایی حکومت کے اختیارات منجمد ہونے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے عوام کو کرپٹ حکومت سے نجات ملی ہے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے قانون کے مطابق الیکشن کمیشن ایکٹ 2017کے سیکشن 8C سیکشن 5اور سیکشن4,3 کے حاصل اختیارات کے تحت صوبایی حکومت کے اختیارات منجمد کیے ہیں کویی غیر قانونی کام نہیں کیا حفیظ سرکار شور مچانے کے بجاے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کریں اور الیکشن کی تیاری کریں انہوں نے کہا کہ ۔ن لیگ کا چلانا اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن سے پہلے ہی انکو اپنی شکست نظر آرہی ہے اسلیے شور مچا رہے ہیں پانچ سال تک قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو پایی پایی کا حساب دینا ہوگا سپر یم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں غیر جانبدار نگراں کابینہ بنے گی اور خطے میں صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہوں گے انہوں نے کہا کہ حفیظ سرکار اور اسکی ٙٹیم کی کرپشن اقرباء پروری اور ٹھیکوں میں بندر بانٹ کی وجہ سے انکا حشر بھی پیپلز پارٹی جیسا ہوگا جو پچھلے الیکشن میں ایک سیٹ تک۔محدود ہو کر رہ گیی تھی سابق وزیراعلی مہدی شاہ جسطرح سے اپنے ہی حلقے میں شکست کھاگیے تھے بلکل اسی طرح کا حال حفیظ سرکار کا ہوگا اور انہیں اپنے حلقے میں ہی ضمانت ضبط ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور اور مشن یہی ہے کہ علاقے میں صاف شفاف الیکشن ہوں گے۔ہم صوبایی صدر جسٹس ر سید جعفر شاہ کی قیادت میں گلگت بلتستان میں حکومت بنایں گے عوام نے اب تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے تبدیلی کا راستہ روکنا اب۔ممکن نہیں رہا تحریک انصاف کی حکومت کے بعد علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے اور اس الیکشن میں۔نوجوان کلیدی کردار ادا کریں گے اور الیکشن۔کمپین کا ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
Jan 22, 2021 0
Jan 21, 2021 0
Jan 20, 2021 0
Jan 19, 2021 0
Oct 25, 2020 Comments Off on سیاست کسی کی میراث، وراثت یا جاگیر نہیں ہے۔ ثمر عباس قذافی
Sep 07, 2020 Comments Off on پاکستان تحریک انصاف چترال کی ضلعی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار
Sep 03, 2020 Comments Off on زبانی باتوں سے کام نہیں چلے گا، پھنڈر میں تحصیل کا عملہ تعینات کر کے عوام مسائل حل کئے جائیں، شہناز بھٹو
Sep 03, 2020 Comments Off on پیپلز پارٹی کے انجینئر اسماعیل نے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے صاف انکار کردیا، گورنر ناکام