میونسپل کارپوریشنکی نئے گاڑیاں جوٹیال گزشتہ کئی ماہ سے کھلے آسمان تلے

گلگت(رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کو ملنے والی نئے گاڑیاں جوٹیال لاری اڈے میں گزشتہ کئی ماہ سے کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں۔ گاڑیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کو ئی شلیڑ نہیں بنائے گئے ہیں جس کے باعث کھلے آسمان تلے گاڑیاں خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
میونسپل کارپوریشن کو ملنے والی گاڑیوں میں 12عد د ٹریکٹر ، 12عدد مزدے اور دو درجن سے زائد سوزوکی شامل ہے ۔ان کی حفاظت کے لئے کوئی اقدمات نہیں کئے گئے ہیں۔
عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے شلیڑ تعمیر کئے جائیں۔ شدید سردی میں گاڑیوں خراب ہو نے کا خدشہ ہے اورگاڑیوں کے سامان چوری ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ عوامی حلقوں نے مزید کہا ہے کہ نئے ملنے والی گاڑیوں کو جلد از جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تقسیم کئے جائیں تاکہ گلگت کے علاوہ دیگر اضلاع میں صفائی کے نظام ہو بہتر بنا سکیں۔