خبریں

ہنزہ پولیس نے عوامی مسائل معلوم کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ہنزہ ( اسلم شاہ) ایس پی ہنزہ محمد عمران کھوکھر نے علی تھانہ کے حدودکے اندر انوکھی کھلی کچہر ی انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری میں ہنزہ کے مختلف علاقوں کے عمائدین اور سول سوسائٹی کے مدعو کئے گئے نمائندوں اور افراد نے شرکت کی ، کھلی مگر تھانہ کے حدود کے اندر منعقدہ کھلی کچہری میں شرکاء نے ہنزہ میں موجود مختلف محکمہ پویس سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی اورپولیس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے تجاویزت دئیے ۔

علی تھانہ میں منعقد شدہ کھلی کچہری میں شرکاء نے ہنزہ میں منشیات کی روک تھام، ٹریفک کی قوانین پر عمل در آمد، محکمہ پولیس کی تربیت سازی ،کم عمر افراد کی گاڑیاں چلانے پر پابندی، موٹرسائیکل سوراروں میں ہیلمٹ کا استعال ، موٹر سائیکل سواروں کی رہائشی وکاروباری علاقوں میں تیز رفتاری پر کنٹرول ، ہنزہ میں پولیس اہل کاروں میں اضافہ، شاہراہ قراقرم پر موجود غیر ضروری اسپیڈ بریکرز کا خاتمہ، اسپیڈ بریکرز پر چمک پٹی لگانے کے علاوہ دیگر اہم مسائل پر جلد اقدامات اُٹھانے کی سفارشات و شکایات کئے گئے۔

اس موقع پر ایس پی ہنزہ نے کہا ہنزہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہے اور یہاں تعلیم کا معیار بلند ہے اور جہاں تعلیم زیادہ ہو اس معاشرے سے توقعات میں اضافہ ہوتا ہے محکمہ پولیس یہاں پر کی گئی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کرے گی اور شرکاء کی جانب سے دی جانے والی سفارشات پر غور کیا جائے، محکمہ پولیس ہنزہ میں سو پوسٹوں کے لیے سفارشات ڈی آئی جی پولیس گلگت بلتستان اورسیکرٹری لیول پر دیئے گئے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے ہنزہ کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانے کا اعلان کیا۔

اس پہلے عمائدین اور سول سوسائٹیز کے ممبران منشیات کے خاتمے کے لیے محکمہ پولیس میں تمباکو نوشی پر پابندی لگانے کی تجاویز دئیے اور کہا کہ تمام منشیات کا بنیادی اسٹیج تمباکو نوشی ہے اور اگر محکمہ پولیس ہنزہ سے ہی اس مہم کا آغاز کیا گیا تو معاشرے کے لیے ایک اہم قدم ہوگا۔ شرکاء نے کہا کہ ہنزہ ایک بین لاقوامی سیاحتی مقام ہے اور سیاحت کے سیز ن میں پولیس کا اہم کردار رہا ہے اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی مزید جدید خطوط پر ٹرینگ کی ضرورت ہے۔شرکاء نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر زور دیا ، اور خاص کر غیر لائسنس یافتہ کم عمر افراد پر پابندی لگانے اور موٹر سائیکل سواروں میں ہلمٹ کا استعمالازمی قرار دینے اور تیز کمرشل علاقوں میں تیز رفتاری پر کو کنٹرول کرنے پر زور دیا۔ شرکاء نے تھانہ کے حدود کے اندراور منتخب لوگوں کو دعوکرکے کھلی کچھری کرنے پر بھی سوال اُٹھایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button