اہم ترینخبریں

یاسین، منفی 8 ٹمپریچر، پُل کی تعمیرکے لیئے سیمنٹ کا کام جاری

یاسین (معراج علی عباسی ) محکمہ تعمیرات غذرنےدسمبرکے خون جمادینے والی منفی 8 ٹمپریچر میں یاسین کے نواحی گاوں ماشرکو ملانے والی جیپ ایبل پل پر سیمنٹ کا کام جاری رکھا ہے ۔ یاسین میں اکتوبر کے بعد موسم کی سختی کے باعث ہر قسم کے تعمیراتی کام بند کی جاتی ہے ۔

یاسین کے نواحی گاوں ماشر کو ملانے والی جیپ ایبل پل2010 کے سیلاب کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔ تین سال قبل لکٹری کے پل تعمیرکرنے کے لیے محکمہ تعمیرات نے باقاعدہ ٹینڈر کیا اور غذر کے ایک مقامی ٹھیکیدار کو ٹھیکہ ملا۔ ٹھیکیدار نے تین سالوں تک پل پر کام کرنا گہوارہ نہیں جانا۔

گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کی جانب سے ماشرگاوں کے لیے آرسی سی پل کی منظوری ہوتے ہی محکمہ تعمیرات غذر نے دسمبر کے دوسرے ہفتے منفی آٹھ کے خون جمادینے والی شدید سردی میں سیمنٹ کا کام شروغ کیا۔

تعمیراتی کام کرنے والے ٹھیکیدار کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے فوری طور پر پل کی تعمیراتی کام کو مکمل کرکے لوگوں کے لیے واگزار کرنے کا حکم ہے۔ ٹھیکیدار کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعمیرات کے آورسیرکی موجودگی میں سیمنٹ کے ساتھ ایک خاص کیمیکل ملاکر کنکریٹ تیارکیا جاتاہے۔ یہ کیمیکل سیمنٹ کو جوڈ نے میں مدد دیتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سخت سردی میں کام کرنا بہت ہی مشکل کام ہے مگرہم نے محکمے کے حکم پر پوری ایماندرای کے ساتھ اس مشکل کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانےکا ذمہ لیا ہے اور تیزرفتارسے کام ہ جاری ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button