تعلیم

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ہفتہ پاکستانیت کے حوالے سے شاندار تقریبات کا انعقاد

 ہفتہ پاکستانیت کی تقریبات میں انٹر کیمپسز، انٹر کالجز طلبہ و طالبات میں تقاریر، کوئز، ملی نغمے اور ڈراموں کے بھر پور مقابلے ہوئے۔

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاری ہفتہ پاکستانیت کے حوالے سے شاندار و نگارنگ گرینڈ تقریب کا انعقاد آج ہوگا۔ ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق گرینڈ تقریب میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی پر وفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، جامعہ قراقرم کے انتظامی و تدریسی افسران، سول و عسکری اداروں کے زمہ داران، یونیورسٹی وگلگت بلتستان کے کالجز کے طلبہ وطالبات شرکت کرینگے۔ گزشتہ دنوں سے جاری ہفتہ پاکستانیت کے تقریبات میں گلگت بلتستان کے انٹر کالجزاور انٹر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات میں تقریری، ملی نغموں اور ڈراموں،کوئز کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے۔ہفتہ پاکستانیت کے حوالے سے جاری تقریبات کے تیسرے روز وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کوئز مقابلے کی تقریب کا دورہ کیا۔دورے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ قراقرم نے یونیورسٹی اور کالجوں،سکولوں کے طلبہ وطالبات میں بہترین تعلقات استوار کرنے اور سکولوں اور کالجوں کے طلبا کو یونیورسٹی سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنے کے لیے اس طرح کے تقریبا ت کا اہتمام کیاہے۔وائس چانسلر نے ہفتہ پاکستانیت کے مختلف تقریبات میں طلبا کی شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمار ملک ہے اس کی ترقی وتعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ان تقریبات سے طلبہ وطالبات میں ملک سے وفاداری،پیار اور ملک عزیز کی تعمیروترقی کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ یا درہے کہ ہفتہ پاکستانیت کے حوالے سے تقریبا ت کا اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پرووسٹ آفس نے محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے کیاہے۔ آج کے روز23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے گرینڈ تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں انٹلیکچول سیمینار سمیت ہفتہ پاکستانیت کے مختلف تقاریب جن میں تقریری، ملی نغمہ اور ڈرامے،کوئز کے شاندار مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے درمیان انعامات تقسیم ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button