گلگت(پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹرز مین وویمن پولیس کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ۔ جس میں ڈی آئی جی کرائمز فرمان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے 7اضلاع گلگت ، دیامر، استور ، ہنزہ ، سکردو، گانچھے اور غذر میں وویمن پولیس اسٹیشن قائم ہیں جہاں مجموعی طور پر 180لیڈی اہلکار تعینات ہیں ۔ تین اضلاع شگر، کھرمنگ اور نگر میں تا حال وویمن پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا۔ جی بی پولیس میں وقتاً فوقتاً ہونے والی ریکروٹمنٹ کے دوران خواتین کے 10فیصد کوٹہ پر سختی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔
ڈی آئی جی فرمان علی نے گلگت بلتستان کی سطح پر ویمن پولیس اسٹیشن میں رجسٹر کئے جانے والے مقدمات ، زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ مقدمات اور ان مقدمات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جن کا فیصلہ مختلف عدالتوں سے ہوچکا ہے۔
بریفنگ کے اختتام پر آئی جی ثناء اللہ عباسی نے متعلقہ آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹا کر چالان عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ گلگت بلتستان کی سطح پر وویمن پولیس میں درج ہونے والے مقدمات کی نگرانی آئی جی پی کیطر ف سے ASPعاصمہ رؤ ف کرے گی۔ ہر ضلع کا ایس پی اور ایس ڈی پی او وویمن پولیس اسٹیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور قانون کے مطابق superviseکریں۔
میٹنگ میں تمام اضلاع کے وویمن پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے آئی جی پی کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سطح پر موجود خواتین پولیس کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل کئے جائینگے۔
میٹنگ میں ڈی آئی جی کرائمز فرمان علی ، اے آئی جی قمر رضا ء جیسکانی ، اے آئی جی کرائمز محمد اسحاق، اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل ، کمانڈنٹ پی ٹی سی ذاہد اقبال اور پی ایس او آفتاب نے شرکت کی۔