اہم ترین

چترال، سیاحوں کی جنت کیلاش کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

چترال(گل حماد فاروقی) مخصوص ثقافت کے حامل دنیا بھر کے سیاحوں اور تحقیق کاروں کا توجہ کا مرکز وادی کیلاش کے مکین گو ناگوں مسائل سے دوچار ہیں۔ وادی کی واحد سڑک نہایت تنگ ہونے کے ساتھ ساتھ دریا کے کنارے گزرتا ہے جبکہ دریا کی جانب سڑک پر کوئی حفاظتی دیوار بھی نہیں ہے اور سڑک کے بیچ میں اتنے کھڈے ہیں کہ صحت مند انسان بھی اس پر سفر کرکے بیمار پڑتا ہے۔

شیخانندہ کے باشندہ شیخ خلیل کا کہنا ہے کہ چار سال قبل جب یہا ں سیلاب آیا تھا تو ساری سڑکیں تباہ ہوئی تھی، ہم کھانے پینے کی چیزیں کندھوں پر اٹھاکر لے جانے پر مجبور تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب برف باری کے باعث شیخانندہ کے سڑ ک پر کھڑی پانی جم کر برف بن چکی ہے جس پر گاڑی پھسل جاتی ہے اور بچے بھی گرجاتے ہیں۔

ٹور گائد محمد فاروق کا کہنا ہے کہ وادی کیلاش دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے مگر جب یہاں سیاح ایک مرتبہ آتے ہیں دوبارہ آنے کیلئے سو بار سوچتے ہیں کیونکہ سڑکوں کی حالت نہایت خرا ب ہے اور سڑک میں کھڈوں کی وجہ سے مسافروں کو نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر کیلئے ماضی میں کئی مرتبہ حکومتی اہلکاروں اور حکمرانوں نے اعلانا ت کئے مگر وہ اعلان صرف زبانی جمع خرچ تھی عملی طور پر کچھ نہیں ہوا۔

فیضی کیلاش کڑاکاڑ گاؤں کا نہایت مقبول سماجی کارکن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب وادی میں سیاح آتے ہیں تو وہ ہوٹل میں وائی فائی WiFi کا پوچھتے ہیں مگر ان کو کیا معلوم کہ پورے کیلاش وادی میں انٹر نیٹ DSL نہیں ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور صحافیوں کو یہاں سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہاں انٹر نیٹ لگ گیا تو اس سے نہ صر ف پی ٹی سی ایل کے محکمے کو فائدہ ہوگا بلکہ یہاں کی معیشت بھی بہتر ہوگی اور سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

دکاندار ظفر علی کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی حالت دیکھ لے جس پر مریض لے جاتے وقت ہسپتال پہنچنے سے پہلے مر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ سیاحت کیلئے بہت مشہور ہیں مگر سڑکوں کی حالت نہایت حراب ہے ۔

ایک اور سماجی کارکن نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ جب بھی اہم شحصیات چترال آتے ہیں تو کیلاش خواتین اور مردوں سے رقص او ر گانا گنواکر ان کو خوش تو کرتے ہیں مگر اس کے بدلے میں کیلاش لوگوں کیلئے حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔ یہاں نہ بجلی ہے نہ سڑک، نہ ہسپتال میں ڈاکٹر ہے نہ ادویات۔

وادی کیلاش کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی کی سڑکوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں انٹر نیٹ DSL بھی لگایا جائے تاکہ آنے والے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی دنیا سے رابطہ میں رہے اور بیرون دنیا کے حالات بھی انٹر نیٹ کے ذریعے جان سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button