خبریں

‘نیکٹو ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائے گا’

گلگت(پ ر) ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن گلگت بلتستان کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم ٹوانہ نے کہا ہے کہ نیٹکو کی دنیا بھر میں پہچان ہے اور اس ادارے کے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ کیونکہ نیٹکو کے ڈرائیورذ اور کنڈیکٹرذ ہی ادارے کا حقیقی اثاثہ اور چہرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور استحکام کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیٹکو کارگو ڈرائیورذ کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا جو اپنے مطالبات لے کر آئے تھے۔ اس موقع پر ڈرائیورذ نے ایم ڈی نیٹکو سے گفتگو میں اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ٹرپ الاؤنس میں اضافہ کیا جائے، عارضی ڈرائیوروں کو مستقل کیا جائے اور راستے میں کسی حادثے کی صورت میں ادارہ ڈرائیورذ کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

ایم ڈی نیٹکو نے موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائے گا۔ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ راستے کے مسائل کے حل کے لئے پنجاب اور خیبر پختوان خواہ کی انتطامیہ اور پولیس سے رابطہ کیا جائے گا۔

ڈرائیورذ کے ٹائم سکیل کے مطابق ترقی دینے کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ایم ڈی نیٹکو نےوفد کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

عاصم ٹوانہ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرخرم پرویز اور متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کے قانونی طریقے سے جائزہ لے کر دو ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button