اہم ترینحادثات

گونر فارم، روڈ حادثے میں مردان سے تعلق ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

چلاس(محمد قاسم) شاہراقراقرم گونر فارم کے مقام پہ روڈ پہ جمی ککر پہ پھسلن کی وجہ سے سوزوکی گاڑی حادثہ کا شکار۔مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت 4 افراد زخمی۔

کمشنر دیامر رحمان شاہ نے چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافظ کر دی اور جائے حادثہ پہ پہنچ گئے۔

ریسکیو 1122 دیامر نے فوری آپریش کا آغاز کر کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گونر فارم کے قریب روڈ پہ پانی کی وجہ سے ککر جمنے کے باعث سوزکی گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں مردان سے تعلق رکھنے والے بدقسمت خاندان عالم زیب کی بیوی،بیٹی،بیٹا سمیت 5 افراد موقع پہ جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا زخمی ہوئے۔ جبکہ گاڑی میں موجود ڈرائیور نقیب شاہ کا بیٹا اور بیٹی بھی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 دیامر نے بروقت اور فوری کاروائہ کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button