اہم ترینجرائمخبریں

تانگیر: رشتے کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، خاتون اور بچہ سمیت چار افراد جاں بحق

چلاس(کرائم رپورٹ) تحصیل تانگیر کے علاقے مشکے میں رشتے کے تنازعے پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ،خاتون اور بچہ سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوال نامی شخص اپنی بہو لانے کے لئے اپنے بھائی شرال کے گھر پہنچ گیا۔ جہاں سوال نامی شخص کی بہو عدالتی حکم پر اپنے والد کے گھر میں قیام پذیر تھیں۔اسی اثنا ء میں دونوں فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجے میں سوال ولد جبار ساکن مشکے تانگیر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔

اسی اثناء میں شرال ولد جبار کے گھر کو بھی آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے شرال کے گھر میں موجود شرال انکی بیٹی مسماۃ (ح)اور ایک بچہ جل کر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ۔اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تصادم پر قابو پالیا ہے۔جس کے بعد ڈپٹی کمشنر دیامر اور ایس پی دیامر بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ہیں۔انہوں نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔واقعے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔اس سلسلے میں عینی شاہدین کی مدد لی جا رہی ہے۔واقعے کی تہہ تک پہنچ کرواقعے میں ملوث پائے گئے تمام ملزمان کو بھی گرفتار کر لیں گے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button