صحت

ہنزہ، 5335پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے

ہنزہ (ذوالفقار بیگ) انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ ۔پولیو سے بچاؤ مہم کو موثر اور مضبوط بنانے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر نے پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اُنہوں نے کہاکہ بچے قوم کا سرمایہ ہے ان کی مستقبل اور صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی اولین زمہ داری ہے پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اس سے بچاؤ کیلئے شروع ہونے والی کمپین کو کامیاب بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس اہم مہم کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ہمیں خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ پولیو فری علاقہ ہے مگر ایسا نہ ہو کہ فری زون علاقہ قرار دیکر بے احتیاطی نہ ہو۔اس لئے محکمہ صحت ہنزہ ہوشیار رہے اور گھر گھر مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ بس اسٹینڈ اور دیگر پبلک مقامات پر محکمہ صحت کا عملہ تیار رہیں تاکہ ہنزہ آنے والے اور ہنزہ سے باہر جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلایا جاسکیں اُنہوں نے پولیس کے زمہ داروں کو ہدایت کی کہ ہنزہ کے داخلی و خارجی چیک پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف نے کہاکہ ہم نے پولیو سے بچاؤ کے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی ٹیموں کے ساتھ کوشاں ہیں اُنہوں نے پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے تیار کردہ پلان کا زکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ نیا سال 21جنوری سے 24جنوری تک مہم جاری رہے گا۔ ضلع ہنزہ میں5335پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے زونل سُپروائزرز کی تعداد 8، ایریا انچارج کی تعداد 12،موبائل ٹیمیں 43،فکسڈ سنٹرز 22،ٹرانزٹ ٹیمیں 3، گاڑیاں 8، موٹر سائیکل 11کام کریں گے جبکہ چھوتھے روز کیچ اپ ٹیمیں کام کریں گی ۔ ڈاکٹر عارف نے مزید کہاکہ جن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے اُن کی انگلی پر سیاہی کا نشان ہوگا اس طرح ہمیں اُن بچوں کا پتہ چلے گا جو اس مہم سے رہ گئے ہیں اُن بچوں کا پتہ لگاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔ اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر ہنزہ سمیت لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button