کھیل

آل کھرمنگ جشن مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیو شیرین پاری نے جیت لی

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) آل کھرمنگ جشن مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیو شیرین پاری نے جیت لیا۔ جھولے لال غدیر ٹاون کو 4وکٹوں سے زیر کیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈینگ آفیسر گریژن ایچ آر ڈی سی سکردو کرنل طارق محمود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عباس علی انجینئر وزیر غلام رسول ایس ای محکمہ تعمیرات بلتستان وزیر محمد سلیم رہنما پاکستان تحریک انصاف جی ایم پاروری صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ اور دیگر بھی موجود تھے۔

پارٹنر اسپورٹس کلب مہدی آباد کے زیر اہتمام ملچارہ گراونڈ میں جاری آل کھرمنگ جشن مے فنگ بنام شہید سپاہی غلام حیدر کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جھولے لال غدیر ٹاون مہدی آباد نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹینگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ دس اوروں میں 10وکٹوں پر 86رنز بنائے۔ جھولے لال غدیر ٹاون کی ٹیم کے کوئی بھی بلے باز جم کر نہیں کھیل سکا۔ شیرین پاری کی طرفسے زوالفقار نے ہیٹ ٹرک بھی کیا۔

جیو شیرین پاری نے آسان ہدف صرف چھ اوروں میں 4وکٹوں پر حاصل کیااور یوں فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جیو شیرین پاری کے محمد کاظم کو مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا جبکہ شیرین پاری کے ہی زوالفقار مین آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

مہمان خصوصی کرنل طارق محمود نے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے یہاں کا ہر باسی محب وطن ہے اور 65،71 اور 99 کی جنگوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور پاک آرمی ان کے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ایونٹس سے لوگوں میں محبتیں بڑھتی ہیں اور ساتھ ہی لوگوں کی ذہنی نشونما ء بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے ٹورمامنٹ ونر و رنز اپ اور انتظامیہ کے لئے خصوصی انعامات کا بھی اعلان کیا۔

ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عباس علی نے اس موقع پر کہا کہ مہدی آباد کے جوانوں کی طرف سے ٹورنامنٹ سے لوگوں کو اس شدید سردی میں تفریح کا موقع ملا۔ لوگ سردی کو بھلا کے خوب لطف اندوز ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button