التت میںسٹریٹ لائٹس جلد نصب ہونگے، کھلی کچہری میںضلعی انتظامیہ کا وعدہ
ہنزہ (اکرام نجمی, زوالفقار بیگ) التت ہنزہ میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصفر کی زیر صدارت تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔
کھلی کچہری میں عوام التت کی نمائندگی کرتے ہوئے عرفان کریم صدر ٹی ایم ایس التت نے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ گرمیوں کے سیزن میں التر نالے میں طغیانی آنے کی وجہ سے کوہلز کے سربند تباہ ہوئے ہیں لیکن سات مہینے گرزجانے کے باوجو د سر بند کی بحالی پر کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے عوام التت میں شدید تحفظات ہیں کوہل کی بحالی کو یقینی بنایا جائے مزید مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ التت میں زمینوں کا ریٹس نہ ہونے کے برابر ہے ڈسپنسری میں سٹاف کی کمی ،ویسٹ منیجمنٹ ،التت تا احمد آباد روڈ پر قلیوں کی کمی ،رحیم آباد مڈل سکول کی بلڈنگ اپ گریشن کا مسئلہ ،التت گاوٗں کو دیگر علاقوں سے ملانے والی واحد پل کی خستہ حالی ،لوکل گورنمنٹ کا آفس کی عدم موجودگی التت ہرٹیج اور قدیم سٹلمنٹ میں آگ سے بچاوٗ کیلئے حفاظتی اقدامات جیسے مسائل سے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو آگاہ کیا گیا ۔
اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ سید علی اصغر نے کہا کہ التت گاوٗں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے انھوں نے مزید کہا کہ میں نے تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہوں کے ساتھ عوام کے مسائل سننے کیلئے اس کچہری کا انعقاد کیا ہے تاکہ عوام سے ان کے مسائل سن کر ان پر کام کیا جاسکے انھوں نے مزید کہا کہ التت میں سٹریٹ لائٹس کا تنصیب جلد عمل میں لایا جائیگا اور ساتھ ہی التت ہرٹییج کی حفاظت اور خاص کر آگ سے بچاوٗ کیلئے متعلقہ اداروں سے ملکر منصوبہ بندی کیا جائیگا اس موقعے پر التت ڈسپنسری کیلئے بھرتی ملازمین جو دوسرے علاقوں میں تعینات ہے انکی واپسی کیلئے سختی کے ساتھ احکامات جاری کیے
عوام کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان سے موقعے پر ہی ان کے اداروں کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا اور ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کے بارے میں احکامات جاری کئے ۔
اس موقعے پر روڈ قلیوں کی بھرتی کے حوالے سے ایگزیکٹیوں انجینئر بی اینڈ آر شیر شاہ نے کہا کہ ہم بہت جلد قلیوں کے بھر تی کے حوالے سے اشتہار دینگے اس کے علاوہ کریم آباد تا التت روڈ کی توسیعی منصوبے کا جنوری میں ٹینڈر ہوگا ٹائم فریم میں کام مکمل کیا جائیگا تاکہ اس روڈ جسے سیاحت کو فروغ میں مدد ملے گا
اس موقعے پر ایگزیکٹیوں انجینئر واٹر اینڈ پاور شیر عباس نے التت میں بجلی کا کمپین آفس کھولنے اور ایک اضافی ملازم دینے کا وعدہ کیا التت مڈل سکول کو اپ گریٹ کرنے کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن خوش رب خان نے وعدہ کیا کہ بہت جلد اسکول کو اب گریٹ کیا جائیگا۔
التت ٹی ایم ایس اور التت کے عوام کی جانب سے کھلی کچری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ عوام کو درپیش مسائل پر سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔