سب ڈویژن یاسین کی انتظامی ذمہ داریاں ایک پٹواری کے کاندھوں پر، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار و نائب تحصیلدار غائب
یاسین (معراج علی عباسی ) سب ڈویژن یاسین میں انتظامی آفیسران کے عدم دستیابی سے انتظامی نظم نسق درہم بھر اسسٹنٹ کمشنر یاسین ،تحصیلدار یاسین نائب تحصیلدار یاسین سب کے سب غائب ۔ غذر انتظامیہ نے گلگت بلتستان میں سیاسی طور پر انتہائی حساس سب ڈویژن یاسین کے تمام تر انتظامی نظم نسق کی ذمہ داری پٹواری کے سپرد کی ہے۔
انتظامی آفیسران کی عدم دستیابی کے باعث اے سی آفس اور تحصیل آفس انے والے سائلین خوار ہورہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر یاسین ایک بار چھٹی کاٹ کر دو دن آفس میں گزارنے کے بعد دوبار دوہفتے لے کے چلے گئے ۔جبکہ تحصیلدار یاسین گزشتہ کئی عرصے سے بیماری کے باعث آفس انے سے قاصر ہے۔نائب تحصیلدار یاسین کی کرسی گزشتہ تین مہینوں سے خالی پڑی ہے۔وزیراعلی گلگت بلتستان نے یاسین کو سب ڈویژن کا خالی نام دیکر تحصیل یاسین کے انتظامی امور کو درہم بھر کرکے رکھ دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یاسین کے رہنما راجہ کرامت اللہ ،صدرائی ایس ایف یاسین۔ اسلم شاہ اور صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ یاسین خلیفہ محمد ظفر خان نے پی ٹی آئی یوتھ ونگ یاسین کے کے زیر اہتمام ہونے والی ایک ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ غذر انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث سیاسی طور پر احساس تحصیل یاسین کے تمام تر انتظامی امور کی سربراہی ایک پٹواری کے ذمے لگایا گیا ہے۔ انہوں نے گورنر گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یاسین کے سیاسی حساسیت اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سب ڈویژن یاسین کے لے ایک تجربہ کار وذمدار اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ساتھ تحصیل آفس میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی تعیناتی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر سب ڈویژن یاسین میں انتظامی افسران کے تعیناتی کے لے عوام یاسین روڑ پر آنے پے مجبور ہونگے۔