تعلیم

میٹرک میں‌70 فیصد نتائج حاصل کرنے کا ہدف لئے محکمہ تعلیم ضلع نگر سرگرم

نگر( اقبال راجوا) محکمہء تعلیم نگر کا آئندہ برس نہم و دہم کی امتحانات میں کم از کم70فیصد نتائج کا ہدف حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی پر کام شروع،ضلع نگر میں موسم سرما کی خصوصی کلاسوں میں سرکاری سکولوں کے علاوہ کمیونیٹی سے بھی ماہراساتذہ کی مدد لی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نگر میں آئندہ سال جماعت نہم و دہم کے بورڑ امتحانات میں نتائج کم از کم ستر فیصد کے ہدف کے حصول پر کام کا آغاز کیا ہے۔ ضلع نگر میں تمام سرکاری سکولوں میں جماعت نہم و دہم کے سائنس اور جنرل گروپ کے طلباء و طالبات کے لئے گیارہ سرمائی خصوصی کلاسوں کا آغاز کیا گیا ہے جس میں طلباء کو بورڑ امتحانات کے مطابق نصاب کی تدریس کرائی جارہی ہے ۔ زرایع کے مطابق ان تمام تدریسی مراکز میں کم از کم 5 ،5 اچھے کرداراور ماہراساتذہ کو مقرر کیا گیا ہے ۔ اپنے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہء تعلیم نگر نے مختلف نجی سکولوں میں تعلیم دینے والے قابل اساتذہ کی خدمات کو بھی حاصل کر لی ہیں ۔ عوامی حلقوں نے محکمہء تعلیم کے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید کا اظہار کیاہے کہ اس طرح کے اقدامات سے محکمہء تعلیم ہر سطح کے نتائج بہترین آسکتے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے محکمہء تعلیم کے اس اقدام پر محکمے کی بھر پور حمایت اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button