تعلیم

پرائمری سکول شگر خاص نے بلتستان ایلیمنٹری بورڈ کے امتحان میں‌سو فیصد نتائج حاصل کیا

شگر(عابدشگری) ہیڈماسٹر محبوب علی عباس کی محنت رنگ لائی۔پرائمری سکول شگر خاص کا بلتستان ایلمنٹری بوڑد میں رزلٹ سو فیصد رہی۔سکول کے طالب علم سہیل عباس نے 1200میں سے 1003نمبر حاصل کرکے ٹاپ ٹین میں کامیابی حاصل کی۔پرائمری سکول شگر خاص میں سالانہ اعلان نتایج کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کے طلباء اور والدین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر محبوب علی عباس نے کہا کہ سکول کا نتیجہ سٹینڈرڈ بورڈ میں ریجنل لیول پر نویں پوزیشن رہی اور سکول کے طالب علم سہیل عباس نے ٹاپ ٹین میں جگہ حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کردیا۔جبکہ اسی طالب علم نے کوئز مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کیا تھا ۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ سکول مین سالہاسال مفت کوچنگ کو سلسلہ جاری رہے گا۔کمیٹی ممبران نے سکول انتظامیہ کی کوششوں کا سراہ خصوصا ہیڈ ماسٹر کی سکول کیلئے گران قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ سکول اپنے روایات کو قائم رکھتے ہوئے علم کی وشنی کو بڑھانے کیلئے کردار اداکرتے رہیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button