قراقرم یونیورسٹی اور سینٹرل ایشیاء یونیورسٹی کے مابین مل کر مختلف تدریسی و تحقیقی پروگرامات شروع کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سینٹرل ایشیاء یونیورسٹی (یو اے سی اے) نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ، پروفیشنل اینڈ سکلزڈویلپمنٹ پروگرامز، پہاڑ وں پر تحقیق ، فیکلٹی وطلباء کے تبادلے کے مختلف پروگرامات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔گزشتہ روز اسلام آباد میں وائس چانسلر KIU پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز یو او سی اے کے قاسم شمس لاکھاکے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔اس ملاقات میںKIU سینیٹ کیچیئرمین خاور ممتاز آڈیو کال کے ذریعے شریک تھی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے اندر مختلف پیشہ وارانہ مہارتوں کے پروگرامات کو مزید وسعت دینے کے لیے KIUکے شعبہ آئی پی ڈی اور یواو سی اے کے اسکول آف کنٹینوس پروفیشنل ڈویلپمنٹ مل کر پروگرامات انعقاد کریگی ۔جبکہ یو او سی اے اور KIUکے شعبہ IMRACمشترکہ طور پر پہاڑوں پر مختلف نوعیت کے تحقیق پر کام کرنے اور بہترین تحقیق کے لیے بین الاقوامی فنڈزحاصل کرنے پر کام سمیت دونوں ادارے ایک سمسٹر کے لئے باہمی تبادلہ کے لئے منتخب بہترین طالب علموں کے لئے انٹرنشپ دینے اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز کے تحت ہر سال اساتذہ کوتبادلہ پروگرامز سے گزرا جائے گا تاکہ اساتذہ کے مہارتو ں میں مزیداضافہ ہوسکے ۔ملاقا ت میں یواو سی اے کے چئیرمین نے بتایا کہ آغا خان یونیورسٹیKIUکے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کو مزید بہتر بنانے کے لئے مدد فراہم کریگی ۔جس سے تینوں اداروں کے درمیان مزید روابط مستحکم ہوجائینگے ۔