ریسکیو 1122 کے ملازمین ہنوز تنخواہوںسے محروم، 7 ماہ گزر گئے تنخواہیںنہیںمل رہی ہیں
ہنزہ( اجلال حسین ) وزیر اعلی ٰگلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری کے احکامات نظر انداز ، ریسکو 1122ملازمین کی تنخواہوں میں مزید تاخیر رسکو1122کی ملازمین کی ہٹرتال کے باوجود حکام ملازمین کو نظر انداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو سخت پریشانی کا سامنا ہو رہا ہیں نہ صرف ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے 1122کے ملازمین بلکہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ 7ماہ سے ادا نہ ہونے کی وجہ سے محروم جس کی وجہ سے ملازمین کے ، گھروں میں فاقے کی نوبت جبکہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کی فیسوں ادا نہ کر سکے پریشانی کا سامنا ہو رہا ہیں ، ملازمین کی جانب سے گزشتہ ماہ کی جانے والی ہٹرتال میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ہٹرتال کا نوٹس لیتے ہوئے تنخواہیوں کی ادائیگی کرنے کی احکامات جاری کر لیا تھا تاہم 1122کے اعلیٰ حکام وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کے احکام کو نظر انداز کرتے ہوئے 7ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ملازمین کے گھر وں میں فاقے کی نوبت کے علاوہ بچوں کی فیس اور روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔ریسکو 1122کے ملازمین نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب ملازمین تنخواہوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تنخواہوں کی آدائیگی کے لئے احکامات جاری کرے تاکہ ملازمین جلد از جلد اپنی بچوں کی فیسوں کی ادائیگی اور دیگر گھریلو اخراجات کر سکیں۔