ن لیگ کے لئے حافظ حفیظ الرحمن نظریہ بن چکا ہے، عدم اعتماد کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، حاجی غندل شاہ
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کیلئے حافظ حفیظ الرحمان ایک نظریہ بن چکا ہے ایسے میں ان کیخلاف عدم اعتماد کا کوئی ن لیگی سوچ بھی نہیں سکتا ہے پیپلزپارٹی والے تین سال سے خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہو گا اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار عملی طور پر ترقی نظر آتی ہے ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کے مواقع دیئے گئے ہیں انجینئرنگ یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی ہے ، گلگت ٹو سکردو سڑک پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے جگہ جگہ پل ، سڑکیں اور عمارتیں بن رہی ہیں ہر ادارہ اور ادارے کے آفیسران بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں انشاءاللہ جلد میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا انہوں کہا کہ پیپلزپارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح کرپشن نہیں کیا گیا اور نہ کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کی وجہ خود کو سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو کھوٹے اور کھرے کی تمیز آچکی ہے اب شور مچا کر دال گھلنے والی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی یک جان ہیں انہیں ایکدوسرے سے متنفر کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے لئے ممکن نہیں ہے البتہ خواب دیکھنے پر پابندی ہرگز نہیں ہے ۔۔۔