شیخ حسن جعفری کی گرفتاری کے خلاف شگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ
شگر(نامہ نگار)شیخ حسن جوہری کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف ضلع شگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ۔ نمازجمعہ کے بعدجامع مسجد امامیہ شگر اور جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ سے نکالی گئی ریلی کی قیادت علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ الموسوی ،شیخ ضامن علی مقدسی ،شیخ سخاوت حسین اوردیگر علمائے کرام نے کی۔ جبکہ جامع مسجد امامیہ شگر سے سول ساسائٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ جس میں شریک مظاہرین شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے حسن شہید چوک تک آئے۔ جہاں شرکاء سے شیخ مہدی ،شیخ محمد اسماعیل اور محمد ظہیر عباس نے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جوہری کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ حسن جوہری جیسے عالم مبارز کے خلاف ایف۔آئی۔ار درج کرنا لمحہ فکریہ ہے۔علامہ جوہری صاحب بلتستان کے محکوم عوام کا آواز ہے جو ظالمین اور مستکبرین کے آنکھوں میں چبھتے ہیں تو اس عالم مبارز کے خلاف ایف۔آئی۔ار کاٹ کے سرزمین بلتستان کے امن کو خراب کرنا چاھتا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ حسن جوھری عوام اور خطہ کا ایک توانا ترجمان اور آواز ہیں ان کی گرفتاری کا مطلب ہے حکومت آہستہ آہستہ عوامی اور آئینی حقوق کی جنگ لڑنے والے علما کو ایک ایک کرکے اٹھواکر عوام کو مشتعل اور مرعوب کرنا چاہتی ہے, شیخ حسن جوھری نے کونسا جرم کیا ہے۔ ہم محب وطن پاکستانی ہے اور پاکستان سے محبت ہماری جرم ہے۔ہماری حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے اور نہ ہی ہماری کمزوری۔ لہذاانتظامیہ فی الفور واقعہ کا نوٹس لے کر انہیں رہا کیا جائے۔