خبریں

کاڈو اور ‘آواز پاکستان’ کے زیر اہتمام ہنزہ میں‌ ترقی کے اہداف پر گفت و شنید کا سیشن منعقد

ہنزہ (اسلم شاہ ) قراقرم ایریا ڈیلومپنٹ آرکنائزیشن KADO ہنزہ اور آواز پاکستان کی تعاون سے ایک روزہ سیمینار sustainable development goals پائیدار ترقی کے اہداف کے عنوان پر ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے میں موجودہ مسائل کی نشاندہ کی گئی اور ان کے حل میں حائل رکاوٹوں کی بھی نشاندہی کی گئی اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے تجاویز پیش کی گئی اس موقع پر ضلع ہنزہ کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سرکاری اور نجی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر KADOکے سابقہ چیئر مین اور سماجی رہنما شیر عالم نے شرکاء کو خوش آمدید دیتے ہوئے اس سیشن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں تین اضلاع میں اس سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد آئندہ کے لیے منصوبہ بندی میں معاونت کرنا ہے اس سیشن میں میں دئیے گئے تجاویز کو بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ تمام اضلاع سے پیش کردہ روپورٹس کی روشنی میں آئندہ کے لیے حکمت عملی بنانے اور درکار ترقیاتی کاموں میں منصوبہ بندی میں معاونت حاصل ہوگا ۔

اس سیشن میں ضلع ہنزہ میں موجود اہم مسائل کی نشاندہی شرکاء نے گروہی عمل کے ذریعے کیا ۔اس عمل میں شرکاء نے باہمی مشورے سے اہم مسائل پر رائے قائم کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے تجاویزبھی پیش کئے۔

ہنزہ کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ اس سیشن میں ہنزہ بھر سے 30سے زیادہ سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے عہداداروں اور نمائندوں نے شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button