خبریں

اشکومن کے مکین ایس سی او کی خدمات سے عاجز، تھری جی سروس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اشکومن (کریم رانجھا) ؔ اشکومن میں ایس سی او کی جانب سے تھری /فور جی سروس کی عدم فراہمی کے خلاف شدید برفباری میں احتجاج،

درجنوں نوجوان چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس چوک میں جمع ہوگئے اور احتجاج کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر’’فور جی کی بحالی تک ایس کام کا بائیکاٹ کرو‘‘ ’’فور جی سروس فراہم کرو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرے میں نوجوانوں کی زیادہ تعداد شامل تھی جنہوں نے بعد ازاں چٹورکھنڈ مرکزی چوک سے ایس سی او ایکسچینج تک جلوس نکالا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مظاہرے میں شامل نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ایس سی او اشکومن کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے،اشکومن واحد تحصیل ہے جہاں اب تک تھری /فور جی سروس دستیاب نہیں ،کاروباری حضرات اور خصوصاََ طلبہ وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،معمولی کام کے لئے بھی تھری جی سروس کی تلاش میں گاہکوچ جانا پڑتا ہے۔مظا ہرین کے مطابق یکم فروری تک ایس سی او تھری جی سروس فراہم نہ کرنے کی صورت میں ایس کام سروس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اور مرکزی چوک میں ایس کام کے تمام سم نذر آتش کئے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button