خبریںنوجوان

یاسین: 29سالہ لاگریجویٹ کی لاش گھر سے متصلہ گیراج میں کھڑی گاڑی سے برآمد

یاسین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے بالائی گاوں ہندورکے رہائشی 29سالہ لاگریجویٹ پرویزنامی نوجوان کی لاش گھر سے متصلہ گیراج میں سٹارٹ حالت میں کھڑی ان کی ذاتی گاڑی سے برآمد ھوئی ہے۔ یاسین پولیس کے مطابق پرویز کے ساتھ گاڑی میں موجود اکبر نامی دوسرا شخص کو بہوشی کے حالت میں آغاخان ہیلتھ سنٹر گوپس منتقل کیا ھے ۔

اطلاع پریاسین پولیسن نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکرمقامی ہسپتال سےپوسٹمائم کے بعد ورثاکے حوالے کیا ہے۔ یاسین پولیس نے موت کی وجوہات کو معلوم کرنے کے لے زیر دفعہ 174کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

پولیس کے مطابق پرویز ریٹائرڑ نائب تحصل دار علی بیگ کا فرزنداور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ایڈوکیٹ جاوید اقبال کا چھوٹا بھائی ہے۔ مرحوم کچھ عرصہ قبل وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کورٹ پریکٹس کررہا تھا ۔مرحوم کے قریبی ذرائع کے مطابق نوجوان وکیل نے دو چار دن قبل اپنی گاڑی کی انجن بنوایا تھا اور گاڑی کو رنینگ دینے کے لے رات کو گیراج کے اندر سٹارٹ حالت میں رکھا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button