خبریں

بجلی اور پانی کی قلت کے خلاف کھاری محلہ کونوداس کے مکینوں‌کا احتجاجی مظاہرہ، دنیور رابطہ سڑک دو گھنٹوں‌تک بند

گلگت( فرمان کریم) گلگت شہر میں طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف قراقرم یونیورسٹی محلہ کھاری کے خواتین،بچوں اور نوجوانوں نے دینور گلگت روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ احتجاجی کے باعث دینور گلگت روڈ 2گھنٹے کے لئے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہی۔ اتوار کے روز کے آئی یو محلہ کھاری کے سینکڑوں مرد وخواتین نے محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہر ے نے سیکٹرٹیری برقیات ایکسین برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ بیس روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے اور پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا مگر محکمہ برقیات اور صوبائی حکومت کو احساس تک نہیں ۔ بجلی کی عدم دسیتابی کے باعث محلے میں پانی کا شدیدبحران پید ا ہو گیا ہے۔ محکمہ برقیات وی آئی پی لوگوں کو اسپیشل لائینوں کے ذریعے بجلی فراہم کرتی ہے وی آئی پی لوگوں کے گھروں کے باہر بھی دن کو لائٹ آن رہتی ہے جبکہ غریب عوام بجلی کے لئے ترس رہے ہیں۔ کئی دفعہ محکمہ برقیات کو ٹرانسفرمر کی تنصب کے حوالے سے آگاہ کیا لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی ہمارا بھی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مجبور ہو کر سٹرک پر نکلنا پڑا ہے ۔ احتجاجی مظاہرین نے منگل کی شام تک محکمہ برقیات کو ٹائم دیتے ہو ئے کہا کہ اگر منگل تک محلے میں ٹرانسفرمر نصب نہیں کیا گیا تو محلے کے خواتین ، مرد اور بچے محکمہ برقیات کے دفتر کا گھیراو کر ینگے جسکی ذمہ دار محکمہ بر قیات کے سیکڑٹیری اوت ایکسین پر ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button