اہم ترینخبریں

پرنس کریم آغاخان کے دورے کے خوشگوار اور دور رس مثبت نتائج برآمد ہونگے، صوبائی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کا گلگت بلتستان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کے دورے کے خوشگوار اور دور رس مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انکے دورے سے جہاں امن و آشتی کو فروغ ملے گا وہاں ہمارا خطہ دنیا بھر کے کیمروں کی آنکھوں میں سما جائے گا، جس کے سبب حکومتی سطح پر سماجی بالخصوص سیا حت کی ترقی کے لیے کیئے جانے والے ٹھوس اقدامات کو بھرپور مدد ملے گی۔ اور سیاحت کی انڈسٹری حقیقی معنوں میں گلگت بلتستان کی معیشت بدل دے گی۔ ان کے دورے سے نہ صرف ملک بھر بلکہ دنیا بھر میں گلگت بلتستان کا مثبت تاثر قائم کرنے میں مدد ملے گی، مغرب میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیئے پرنس کریم آغا خان کی کوششیں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ پرنس کریم آغا خان گلگت بلتستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور خطے کی تعمیر و ترقی میں ان کے اداروں کا فعال کردار ہمیشہ رہے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی سرپرستی میں دنیا بھر سے غربت کے خاتمے کے لیے کی جانیو الی کوششوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے زیر انتظام ہونے والی سماجی خدمات بالعموم پورے ملک کے لیئے اور بالخصوص گلگت بلتستان کے لیے عشروں پر محیط کاوشوں اور کوششوں سے کوئی بھی فرد انکار نہیں کر سکتا۔ گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم، صحت اور دیہی ترقی کے علاوہ سکل ڈیولپمنٹ کے لیئے جو گراں قدر خدمات سرنجام دی گئی ہیں انہیں گلگت بلتستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ پرنس کریم آغا خان کی جانب سے قائم کردہ اداروں نے ہمیشہ ملک بھر خصوصا گلگت بلتستان میں انسانیت کی خدمت کے لیئے اپنا فعال کردار ادا کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے اپنے معزز مہمان کے استقبال کے لیئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ان کے دورے کے انتظامات مکمل کیئے جا چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button