خبریں

گلگت میں طالب علم دیدار حسین کی قتل کے خلاف احتجاج

گلگت ( رپورٹر) غذر میں طالب علم کی قتل کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے گلگت پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کا رڈز اُٹا رکھے تھے جن پر قتل کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے احسان علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے باعث گلگت بلتستان میں انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہے۔ اگر ماضی میں اس طرح کی قاتلوں کو سزا مل جاتی تو آج ایسے واقعات رونما نہیں ہو تے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری بجٹ کا 50فی صد حصہ پولیس پر خرچ ہو تا ہے اس کے باوجود پولیس گلگت بلتستان میں انسانی جانوں کی حفاظت نہیں کرسکتی ہے۔ پولیس کی نااہلی کے باعث ماضی میں ایسے بڑے واقعات رونما ہو ئے تھے لیکن ان مجرموں کو سزا نہ ملنے کے باعث ایسے واقعات آج رونما ہو رہے ہیں۔ پولیس اصل ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے حفاظت کے لئے سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں جبکہ بے گناہ انسانی جان آئے روز ضائع ہو رہی ہے جو کہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر طالب علم دیدار حسین کے قاتلوں کو سزا نہیں دیا گیا تو مستقبل میں ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں ۔ مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری اور سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button