Jan 21, 2019 پامیر ٹائمز صحت Comments Off on دیامر میں 56 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
چلاس ( رپورٹر ) کمشنر دیامر استور ڈویژن رحمان شاہ نے دیامر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر کمشنر دیامر ڈویژن رحمان شاہ ڈائریکٹر ہیلتھ دیامر استور ڈویژن ڈاکٹر رشید احمد خان ، ڈی ایس پی دیامر امیر اللہ اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر راہول نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔
تین روزہ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کمشنر دیامر استور ڈویژن رحمان شاہ نے کہا کہ پولیو سے بچاو کیلئے محکمہ صحت کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جس کیلئے ملکی اور عالمی سطح پر بچاو کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو کیخلاف مہم عالمی سطح پر کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بچہ یا بچی اس مہلک بیماری کا شکار نہ ہو ۔ پولیو نیشنل ٹاسک ہے جس کی کامیابی کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کرے گی تاکہ یہ مہم کامیاب ہو سکے۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر صحت دیامر استور ڈویژن ڈاکٹر رشید احمد خان نے کہا ہے کہ دیامر میں 56 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 215 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے جبکہ 10 ٹرانزک پوائنٹ ، 30 فکسڈ سنٹر ،19 زونل سپروائزر ، 30 ایریا انچارج اور پانچ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے مانیٹرنگ کرینگے انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل ٹاسک ہے جس کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کے حکام و اہلکار اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 18, 2022 0
Apr 25, 2021 Comments Off on گلگت بلتستان میںاب تک 104 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، 95 فیصد ریکور ہورہے ہیں: ڈاکٹر شاہ زمان
Sep 10, 2020 Comments Off on 121 کمیونٹی مڈوائف گلگت بلتستان بھر میںکام کر رہے ہیں، ڈائریکٹر ایم این سی ایچ
Jun 06, 2020 Comments Off on گلگت بلتستان میں کرونا کے پھیلاو سے صورتحال گھمبیر ہونے کا خدشہ
May 22, 2020 Comments Off on کورونا ہسپتال محمد آباد میں تین دنوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ