اہم ترینصحت

پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں گلگت بلتستان کے ڈاکٹرذ کو FCPS کے لیئے کوٹہ مختص کیا جائے گا

لاہور ( پ ر ) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون نے گورنر ہاوس لاہو ر میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرو ر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔گورنر پنجاب نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ وہ پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کو FCPS کرنے کے لیئے کوٹہ مختص کیا جائے گا ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے حکومت پنجاب بھرپور مدد کرے گی اور گلگت بلتستان کی معاشی ترقی کے لیئے معاونت کریگی۔ گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر گورنر پنجاب نے پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں سیٹوں کا کوٹہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایچی سن کالج لاہور اور حسن ابدال کیڈٹ کالج میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کے لیئے کوٹہ مختص کیا جائے گااور پنجاب میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف پولیس اسٹیشنز اور جیلوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لیئے حکومت پنجاب کی مدد سے فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button