کھیل

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں عالمی معیار کی اپنی نوعیت کی پہلی کلائمبنگ وال کا افتتاح

گلگت: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بننے والی عالمی معیار کی اپنی نوعیت کی کلائمبنگ وال کا افتتاح کرلیا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق وائس چانسلر نے سپورٹس کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ عظیم قوم بنے کے لیے ضروری ہے کہ اقدار،رویات اور ثقافت میں رہتے ہوئے دنیا کا مقابلہ کیاجائے۔وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی بہترین ومعیاری تعلیم وتحقیق کی فراہمی سمیت طلبا کے لیے کھیلوں کے سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔جس کی مثال عالمی معیار کی پہلی کلائمبنگ وال کے قیام سے لیاجاسکتاہے۔عالمی معیار کی کلائمبنگ وال کے قیام سے یونیورسٹی کے طلبا کو عالمی سطح کی تربیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔جس سے وہ ملک و خطے کا نام عالمی سطح پر روشن کرینگے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ چند سازشی عناصر طلبا کو زبان،علاقائیت،قوم اور مذہب کے نام پر منفی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تاکہ علاقے میں نقص امن کا مسئلہ پیدا ہوسکے۔لہذا طلبہ وطالبات ان منفی سوچ کے حامل افراد کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے پیارومحبت،بھائی چارگی و اخوت کے فضاء کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ سازشی عناصر پہلے کی طرح ناکامی کا سامنا کرسکیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ طلبہ وطالبات تعلیم وتحقیق کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں۔تاکہ تعلیم وتحقیق کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کریں۔ افتتاح کے بعد کلائمبنگ وال میں طلبہ وطالبات کے مابین الگ الگ کلائمبنگ کے مقابلے بھی ہوئے۔جس میں طلبہ وطالبات نے کمال مہارت سے رسی کی مدد سے چٹانوں جیسی دیوار پر چڑھنے کاعملی مظاہر ہ پیش کیا۔مقابلے میں چھ طلبہ اور چھ طالبات نے حصہ لیا۔یاد رہے کہ وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کے ہمراہ یونیورسٹی میں قائم کردہ عالمی معیار کی اپنی نوعیت کی پہلی کلائمبنگ وال کے افتتاح کے موقع پر یونیورسٹی کے سینئرانتظامی و تدریسی افسران بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button