اہم ترین

شگر: باشہ میں ریکارڈ برف باری، برفانی تودہ گرنے سے رابطہ سڑک بند

شگر(نامہ نگار) شگر کے بالائی علاقوں باشہ میں ریکارڈ برف باری ، جگہ جگہ برفانی تودہ گرنے سے باشہ کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کے بالائی علاقوں باشہ، تسر ،داسو ،برالدو اور گلاب پور میں ریکارڈ برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق باشہ میں اب تک 4فٹ کے قریب برف ریکارڈ کی جاچکی ہے۔اور باشہ جانے والی راستوں پرکئی جگہوں پر برفانی تودہ گرنے سے روڈ بلاک ہوگئے ہیں۔جس کی وجہ سے ان علاقوں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگئے ہیں۔

مزید کچھ دن روڈ بلاک رہا تو ان علاقوں میں خوراک اور ادوایات کی قلت اور بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔ لوگوں کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کے روڈ قلی روڈ کو کلیئر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں سے فوری طور برف ہٹانا مشکل ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے فوری طور باشہ میں سڑکوں سے برف اور برفانی تودوں کو ہٹانے کیلئے بھاری مشینری بھیجا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button