اہم ترینحادثات

شگر، نیاسلو میں آتشزدگی سے دوگھر جل کر خاکستر

شگر(عابدشگری) شگر کے بالائی گاؤں نیاسلو میں آتشزدگی میں دوگھر جل کر خاکستر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ گزشتہ دن سہ پہر کے وقت پیش آیا جب حاجی محمد اور رستم کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ گھر کے بالائی حصوں میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی جدوجہد کی ۔ لیکن دونوں گھر مکمل طور جل کر خاکستر ہوگئے۔ کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم مال مویشیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکا۔ گذشتہ چھ ماہ میں نیاسلو گاؤں کے گھروں میں آگ لگنے کی یہ پانچواں واقعہ ہے۔آئے روز پراسرا ر آتشزدگی سے مقامی آبادی میں سخت خوف و ہراس پائی جاتی ہے اور شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ لگنے کی پراسراریت کی مکمل تحقیقات کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button