اہم ترین

حکومت پنجاب گلگت بلتستان کی ترقی میں بھرپورمعاونت کرے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( پ ر) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب گلگت بلتستان کی ترقی میں بھرپورمعاونت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے اعلان کردہ محکمہ صحت کے اشیاء بہت جلد حکومت گلگت بلتستان کو فراہم کئے جائیں گے تاکہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو در پیش مسائل دور کئے جا سکیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجا ب کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات با آسانی داخلے لے سکیں ۔گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کو مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں FCPS میں داخلے کے لیئے کوٹہ مختص کیا جائے گا اور راولپنڈی میں گرلز ہاسٹل قیام کے لیئے زمین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے حکومت پنجاب بہت جلد اقدامات کرے گی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے لوگو ں اور زیر تعلیم سٹوڈینٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ٹیکسلا میں گلگت بلتستان کا باشندہ اعجاز کی قتل کی تحقیقات میں تیزی لایا جائے گا اور اس کے حقائق بہت جلد سامنے لایا جائے گا ۔ وزیرا علیٰ پنجاب نے کہاکہ گلگت بلتستان میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کے لیئے حکومت پنجاب بھرپور معاونت کرے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button