متفرق

نئے بجٹ سے قبل منصوبوں کو مکمل کرنے کےلئے کام کی رفتار تیز کی جائے، سیکریٹری تعمیرات اخترحسین رضوی کی چیف انجینئر کو ہدایت

گلگت( سٹاف رپورٹر) سیکریٹری تعمیرات اخترحسین رضوی نے کہا ہے کہ زیر تعمیر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور جن منصوبوں پر سست رفتاری سے کام ہورہا ہے انہیں بروقت مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار تییز کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ نئے بجٹ سے پہلے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور نئے بجٹ میں نئے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

جمعرات کے روز چیف انجینئر گلگت ڈوثیرن رشید احمد خان اور محکمہ تعمیرات کے دیگر اعلیٰ آفسیران نے سیکریٹری تعمیرات کو گلگت بلتستان میں زیر تعمیر اور التو کاشکار منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

سیکریٹری تعمیرات نے محکمہ تعمیرات کے ذمہ داروں کو حکم دیا کہ زیر تعمیرا ور التو کے شکار منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بناجائے۔ سیکریٹری تعمیرات نے مذید کہا کہ گلگت غذر اور استور روڈ حالیہ بارشوں کے باعث بُری طرح متاثر ہوا تھا جسے محکمہ تعمیرات کے ذمہ داروں نے قلیل وقت میں بحال کر کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ غذر اور استور روڈ پر جہاں پر پل اور کلوٹس کی ضرورت ہے اس حوالے سے ایکسین اپنا رپورٹ پیش کرے تاکہ متاثر پل اور کلوٹس کی تعمیر ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button