اسلام آباد(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا ڈائریکٹر کارپوریٹ گورننس سرینہ ہوٹلز اسلام آباد ڈاکٹر معین الدین کے درمیان ملاقات میں ٹوریزم اینڈ ہوٹل منیجمنٹ کے مشترکہ سرٹیفیکیٹ کورسز کرانے پر اتقاق ہوگیا۔
ملاقات کے دوران جون 2019میں KIUہنزہ کیمپس میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس ان ٹورزم، ہاسپیٹیلٹی اور ماونٹینیرنگ 2019 IC۔THM میں سرینہ ہوٹلز کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس دوران ڈین سوشل سائنسزڈاکٹر محمد رمضان، ڈائریکٹر ہنزہ کیمپس رحمت کریم اور ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس بھی موجود تھے۔