یاسین میں موجود سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز چھ ماہ سےخالی
یایسن (معراجِ علی عباسی) عوام کو یوٹیلیٹی سٹورزکے زریعے مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے بے سود ثابت ہوا۔ یاسین میں موجود سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز گزشتہ چھ ماہ سے ویران ۔ سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ دال ،چینی ،گھی ،خوردونی تیل وغیرہ سب کے سب ناپید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یاسین میں موجود سرکاری یوٹیلیٹی سٹور ز میں گزشتہ چھ ماہ سے اشیائے خوردونوش کی عدم دستیابی کے باعث مہنگائی کی اس دور میں عوام اوپن مارکیٹس سے مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی سے سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز تمام تر اشیائے ضروریہ سے مکمل طور پر خالی ہے۔ حکومت کے جانب سے یوٹیلیٹی سٹوروں کو سبسڈی دیکر غریب عوام کو ریلف فراہم کرنے کے دعوے سیاسی اعلان ثابت ہوا ہے۔ یاسین کے سرکاری یوٹیلیٹی سٹوروں میں گھی ،خوردونی تیل،چینی ،چاول ،آٹا اور دوسرے اشیاء غائب ہے۔
عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار اپنے وعدے کے مطابق سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ مہنگائی کے دور میں غریب عوام کو ریلیف مل سکیں۔