کھیل
قراقرم الپائن سکی کپ میںشرکت کے لئے 38 بین الاقوامی کھلاڑی نلتر پہنچ گئے
گلگت ( سٹاف رپورٹر)گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں انٹرنیشنل سکی ریسز، چیف آف ایئر سٹاف کپ اور انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ میں شرکت کیلئے بین الااقومی کھلاڑی نلتر پہنچ گئے . اتوار کے روز نٹرنیشنل سکی پلیئرز کو پاکستان ایئر فورس کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے گلگت پہنچایا گیا. بعد ازاں اسکی پلیئرز کو گلگت ایئرپورٹ سے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نلتر روانہ کیا گیاپاکستان سمیت 13ممالک کے 38 سکیئرچیف آف ایئر سٹاف کپ اور انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ میں شرکت کر ینگے۔ سکی ریسز میں یونان، افغانستان، ترکی، یوکرائن، ہانگ کانگ، برطانیہ، بوسنیا ہردگوزینا، بیلجیئم، مراکش، آزربائیجان اور تاجکستان کے سکیئرز شامل ہیں. نلتر سکی ریزورٹ میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں سکیئرز سلالم اور جوائنٹ سلالم کیٹیگری میں حصہ لیں گے. مقابلوں کا آغاز کل بروز منگلسے ہو رہا ہے جو تین دن تک جاری رہیں گے . شاہد ندیم جنرل سیکریٹری ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نے اس حوالے سے بادشمال سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی سطح پر کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے اور اس ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں ونٹر ٹورازم کو فروغ ملے گا.