قراقرم یونیورسٹی اورAKRSPمیں جدید تحقیق او ر قابل استعمال توانائی کے شعبے پر مل کرکام کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آغا خان رولر سپورٹ پروگرام میں مشترکہ طور پرجدید تحقیق اورقابل استعمال توانائی کے شعبے میں کام کرنے پر اتفاق ہوگیا۔اس بات کا فیصلہKIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور سی ای او ا ے کے آر ایس پی مظفرالدین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر منعقدہ اہم اجلاس میں کیاگیا۔ اس اجلاس میں ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس ،ڈائریکٹر سی پیک سرانجام بیگ، غلام امین بیگ پروگرام منیجر اے کے آر ایس پی، نذیر احمد پروگرام منیچر اے کے آر ایس پی موجود تھے۔
اجلا س میں دونوں اداروں نے ڈیجیٹل ریسرچ ڈیپوسٹری پرکام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا جس کامقصد گلگت بلتستان پر تحقیق کرنے والے ماہرین کو تحقیق کے حوالے سے آسانیاں اور مددفراہم کرنا ہے ۔اجلاس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاکہ دونوں ادارے مل کر قابل تجدید توانائی اور مائکرو ہائیڈرو ٹیکنالوجیز اور اطفال کی ا بتدائی تعلیم پر مل کر کام کرینگے۔ان امور کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے اے اکے آر ایس پی مالی مدد فراہم کریگی ۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جی بی کے مخصوص وادیوں میں اطفال کی ابتدائی تعلیم کے حوالے سے کام کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو اے کے آر ایس پی کی جانب سے تعاون فراہم کرنے سمیت KIUکے طلبہ وطالبات کو انٹرن شپس کے مواقعوں کی فراہمی بھی یقینی بنائیگی ۔جس سے طلبہ وطالبات کو مزید سیکھنے کا موقع میسر ہوگا۔