عوامی مسائل

برفانی تودہ گرنے سے لاسپور مستوج سڑک ایک مرتبہ پھر بند، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

گوپس(آمیرنیاب)لاسپور کو مستوج سے ملانے والی واحد سڑک شاہی داس( گشٹ )کے مقام پر ایک مرتبہ پھر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ وقتی طور پر کھول دیا ہے۔

یاد رہے یہ روڈپچھلے ایک مہینے سے متعدد بار بند ہوتا رہاہے ۔ جسکی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہوئے۔ اسی روڈ پربرفانی تودے گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، کئی مسافر زخمی، مسافر گاڑیوں اور موٹر سایئکلوں کو نقصان بھی پہنچ چکا ہے۔

علاقے کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ سے روڈ کو مستقل اور فوری طور پر بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر کسی بڑے نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button