خبریں

ریڈیو پاکستان گلگت اسٹیشن میں کام کرنے والے ریسورس پرسنز کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم

گلگت(رپورٹر) ریڈیو پاکستان گلگت اسٹیشن میں کام کرنے والے ریسورس پرسنز کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ۔گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان گلگت اسٹیشن میں کام کرنے والے نیوز ریڈرز،اناؤنسر ،انجینئرز کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے جس کی وجہ سے ا ن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔اس حوالے سے ریسورس پرسنز کا کہنا ہے کہ انتہائی کم معاوضہ وہ بھی وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے ان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے فرائض انتہائی خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں اور ادارے کی ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے اس کے باوجود نظر انداز کرنا اور تنخواہوں سے محروم رکھنا سراسر نا انصافی ہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں شدید موسمی مشکلات کے باوجود ریسورس پرسنز انتہائی مشکلات کے باوجود اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں وقت پر معاوضہ نہ ملنے پر انتہائی مایوسی اور مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔

انہوں نے وفاقی وزیر نشریات فواد چوہدری،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن و دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریسورس پرسنز کے لئے خصوصی گرانٹ کی منظور ی کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button