چلاس (رپورٹر) محکمہ جنگلات چلاس نے دو ڈمپر گاڑیوں میں ریت کے اندر لکڑی چھپاکر چلاس سےگلگت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیا اور گاڑیوں سمیت تین ملزمان کو موقع پر حراست میں لیکر حوالات میں بند کر دیا۔ لکڑی سمگلرز کے خلاف کارروائی محکمہ جنگلات کے عملہ نے مخبر کی اطلاع پر کیا اور اس انوکھے انداز میں لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چلاس سے دو ڈمپر گاڑیوں میں ریت اور بجری کے اندر چھپاکر سینکڑوں فٹ تعمیراتی لکڑی گلگت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے عملہ نے رائیکوٹ چیک پوسٹ پر مخبر کی اطلاع پر مشکوک ڈمپرز کی تلاشی لی اوربجری اور ریت کے اندر سینکڑوں فٹ لکڑی قبضے میں لے کر تین ملزمان کو گاڑیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ کنزرویٹر فاریسٹ نے کامیاب کارروائی پر جنگلات کے عملہ کو شاباش دی۔ملزمان کو ڈی ایف او چلاس کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔