خبریں

پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لئے ڈے کئیر مرکز کا قیام، چیف سیکریٹری نے افتتاح کردیا

گلگت ( پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیازنے پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت خواتین اہلکاروں اور سٹاف کے بچوں کے لیئے قائم کردہ ڈے کیئر سنٹر کا افتتا ح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈے کئیر جیسی معیاری سہولیا ت کی فراہمی سے ملازمت پیشہ خواتین کو اپنے روزمرہ کے امور سرانجام دینے میں انتہائی مدد ملے گی۔ پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں سٹاف کے بچوں اور اور زیر تربیت اہلکاروں کے بچوں کی نگہداشت کے لیئے قائم کرد ہ ڈے کیئر سنٹرکے افتتاح کے موقع پرڈی آئی جی گوہر نفیس، پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج زاہداقبال اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اس ڈے کیئر سینٹر میں معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ یہاں آنے والے بچے ان سہولیات سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button