جرائم

سانحہ عطاآباد: چار اپریل 2010 کوگلمت تھانہ میں درج کیس میں نامزد آٹھ افراد باعزت بری

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) چار اپریل 2010 کو ضلع ہنزہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر گلمت گوجال میں نقص امن ، روڑ بلاک کرنے اور غیر قانونی اجتماع کروانے کے الزام میں درج مقدمے کا سامنے کرنے والے آٹھ افراد کو عدالت نے باعزت بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ، سانحہ عطا آباد کے چارمہینے بعد چار اپریل کو گلمت گوجال میں حکومتی عدم توجہی کے خلاف احتجاج کے الزام میں مقدمہ کا سامنا کرنے والے افراد ‏نیت اللہ، غلام عباس ، سلمان علی ، سیف اللہ ، حمایت کریم ، ریحان شاہ، عزیز محمد اور غلام باقر کو سول عدالت ہنزہ کے جج دلشاد حیدری نے ثبوت اور گواہان کی عدم موجودگی کی بدولت باعزت بر ی کردیا۔

ملزمان کی وکالت پیپلز پارٹی ہنزہ کے موجودہ صدر ظھور کریم ایڈوکیٹ اور جلال ایڈوکیٹ نے کی۔

باعزت بری ہونے والے افراد نے عدالتی فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوے عدالت کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دیگر سیاسی نوعیت کے مقدمات کا فیصلہ بھی جلد از جلد سنایا جائے گا تاکہ سانحہ عطاآباد کے متاثرین اپنی زندگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button