تعلیم

ہائرایجوکیشن کمیشن نے KIU کو شعبہ فزکس میں ایم ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی

گلگت ( پ ر) ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کوشعبہ فزکس میں ایم ایس پروگرام شروع کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی ۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون کے نام ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے شعبہ کوالٹی ایشورنس نے باقاعدہ لیٹر جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ KIUکے شعبہ فزکس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قواعدو ضوابط کے تحت مطلوب اساتذہ ، لیبارٹری اور تحقیق کے مواقع میسر ہیں۔ لہذا اس شعبہ میں آنے والے تعلیمی سیشن سے ایم ایس کی کلاسز شروع کراسکتے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شعبہ فزکس میں ایم ایس پروگرام شروع کرانے کی اجازت ملنے پر KIUفیملی بالخصوص شعبہ فزکس کے ہیڈ ڈاکٹر منظور علی اوراساتذہ کو مبارکبادپیش کیا اورہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے حکام سے اظہار تشکر کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ شعبہ فزکس کے اساتذہ تدریس ، تحقیق اور تخلیق کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اسے مزید بلندترین سطح تک لے جائیں گے اور قابل استعمال ،نادر عناصراو ر تابکاری طبیعیات پر ریسرچ کے فروغ اور ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button