ہنزہ : پچاس فیصد ریشوپر پیرا میڈیکل سٹاف کو پرموشن دی جائیں، پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ہنزہ
ہنزہ (پریس ریلز) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ہنزہ کا ایک اہم اجلا س علی آباد کے ایک نجی ہو ٹل میں منعقد ہو ا۔ اجلاس کی صدارت سلیم حیدر صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ہنزہ نے کی ۔
اجلاس میں پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ایشوز پر بات چیت ہوئی جس میں حالیہ احتجاج اور سٹاف کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے 50فی صد ریشو پر اتفاق رائے کیا گیا۔ چونکہ اس سے پہلے کئی بار ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے مختلف اوقات میں پرموشن دی ہیں لیکن اس میں میرٹ اور سنیارٹی کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا ہیں ہمیں تشویش ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی اسی طرح کے پرموشنز ہونے کے چانسس ہیں۔ اس لئے ہم چیف سکریٹری گلگت بلتستان اور ہیلتھ سکریٹری گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہے کہ پچاس فیصد ریشوپر سٹاف کو پرموشن دی جائیں اور غیر قانونی ترقیاں لینے والے تمام سفارشی لوگوں کو ڈی موڈ کیا جائیں اور سب سے پہلے تمام پیرامیڈیکل سٹاف کو 50فیصد ریشو پر ترقیاں کی جائیں ۔۔