بلتستان میں پری بورڈ ایگزامنیشن کا سلسلہ جاری
شگر(پ ر) پری بورڈ ایگزامنیشن کا سلسلہ جاری۔ بلتستان میں باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام امتحانات سے قبل امتحان کے سلسلے میں چوتھا پیپر ریاضی کا لیا گیا۔ امتحانات میں بلتستان کے مختلف پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں سے تعلق رکھنے والے جماعت نہم اور دہم کے آٹھ سو سے زیادہ طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
بہترین نظم و نسق کیلئے ساٹھ کے قریب رضاکار اساتذہ ، سماجی افراد اور آئی ایس او کے سینئرز اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ سرکاری آفیسرز بھی وقتا فوقتا ان مراکز کے دورہ کرکے طلبہ اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
چوتھے پیپر کے دوران ایگزامنیشن سنٹرز میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سربراہ شیخ فدا علی ذیشان، ضلعی رہنما نذیر صاحب اور آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر برادر موسیٰ علی نے دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فدا علی ذیشان نے کہا کہ آئی ایس او کا ادارہ بولڈ معاشرے میں تعلیم و تربیت کا اہم ترین فریضہ بہترین انداز میں انجام دے رہی ہے۔ ہر سال سینکڑوں طلبا و طالبات ان امتحانات میں حصہ لیکر ادارے کی کوششوں پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی سال بھر کی تیاریوں میں بھی نکھارلاتے ہیں۔ اسطرح طلبہ امتحانات سے پہلے ہی اس ماحول سے واقف ہوجاتے ہیں جو کہ سالانہ امتحانات سے پہلے بہت زیادہ ضروری ہے۔
صدر آئی ایس او بلتستان ڈویڑن موسیٰ علی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ادارہ بولڈ منظم ، تجربہ کار اور ایمانی طاقت سے سرشار جوانوں کی ٹیم ہے۔ اس کی رہنمائی کرنیوالے سینئرر امامینز خراج تحسین کے مستحق ہیں جو اس نفسا نفسی کے دور میں بھی معاشرہ سازی اور طلبہ کی روشن مستقبل کیلئے اپنی خدمات بجالانے میں ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں۔