سیاست

الیکشن کمپین کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا دورہ کروں گا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وفد نے ملاقات کی ہے وفد میں سید مہدی شاہ، انجینئر اسماعیل ، محمد علی اختر ،سعدیہ دانش، محمد نصیر، وزیر حسن، حاجی دلبر اور سید جلال علی شاہ شامل تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےگلگت بلتستان کے راہنماؤں سے جسٹس ریٹائرڈ الطاف حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشن کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی اور گلگت بلتستان کےانتخابی حلقوں کی صورت حال سے آگاہ کیا اس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کی تمام ڈسٹرکٹ کا دورہ کروں گا، انتخابی مہم میں گلگت بلتستان کے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی آواز ہے پیپلزپارٹی اور گلگت بلتستان کا جو رشتہ ہے اس کے مطابق عوام ترجمانی کرتے ہوے اپنا منشور لے کر عوام کے پاس جائیں،

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان کے وفد کی ضلع استور میں زلزلے کے بعد تباہی اور وفاقی حکومت کی غفلت کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی اس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضلع استور کے زلزلہ متاثرین کو وفاق اور صوبائ حکومتوں کی جانب سے نظرانداز کرنا افسوس ناک ہے، وفد نے چیئرمین کو اسکردو میں پروازوں کی کمی اور کرایوں میں اضافے کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا اس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کا زمینی سفر خطرناک ہے، ایسے میں پروازوں میں کمی اور کرایوں میں اضافہ تشویش ناک ہے، وفد نے سندھ میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع دینے پر اظہار تشکر کیا اس کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان پیپلزپارٹی کے نوجوانوں نے بھی ملاقات کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button